Loading...
 

کارپوریٹ کلب

José Manuel Ropero Tagua, founder of the first Agora Corporate club at RSI, speaking at the 2019 International Convention about the experience.
José Manuel Ropero Tagua, founder of the first Agora Corporate club at RSI, speaking at the 2019 International Convention about the experience.

رکنیت

ایسے کلب جو کسی اور (تجارتی یا غیر تجارتی) تنظیم میں مضمن ہوں اور ان کی رکنیت صرف ملازمین یا تنظیم کے ارکان تک ہی محدود ہو۔

 

میزبان تنظیم فاؤنڈیشن کے بنیادی اصولوں یا خصوصی ضابطوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونی چاہیے ۔

 

کارپوریٹ  کلبوں میں عمر کی حد نہیں رکھی جا سکتی۔ با الفاظ دیگر"کمپنی X کے ملازمین کے بچوں کے لئے یوتھ کلب" قسم کے کلب کی اجازت نہیں مگر اسے عوامی یوتھ کلب کے طور پر تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

.

اجلاس کی جگہ

کارپوریٹ  کلبوں کو لازماً میزبان تنظیم کے احاطے میں یا اس کی فراہم کردہ جگہ پر ہی اجلاس منعقد کرنا چاہئے۔

 

مہمان اور زائرین

کارپوریٹ  کلبوں کو Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے آفیسران اور Agora Speakers International بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے آڈٹ ، تعمیل ، اور سرپرستی کے مقاصد کے لئے کیے جانے والے دوروں کو قبول کرنا ہوگا ، جو اجلاس کے مقام پر ضروری حفاظتی اقدامات سے مشروط ہیں۔

 

مالی شرائط

کارپوریٹ  کلب اپنے مالی معاملات Agora Speakers International کو بتانے کے پابند نہیں اور معاملہ داخلی طور پر، جیسے وہ مناسب سمجھیں، سنبھالتے ہیں۔

 

عوامی کلبوں کے برعکس کارپوریٹ  کلب Agora Speakers International کو مندرجہ ذیل فیس کی ادائیگی کرتے ہیں:

  • $ 100 سیٹ اپ یا بنیادی فیس۔
  • 50 $ فی رکن سالانہ فیس، مجموعی طور پر کم از کم $ 600 سالانہ، اگر کلب میں 12 یا اس سے کم ارکان ہوں ۔

.

 

فہرست سازی کی شرائط

مندرجہ ذیل معلومات کارپوریٹ  کلبوں کے بارے میں شیئر کی جاتی ہیں، لہٰذا انہیں کلب افسران کے ذریعہ تازہ رکھنا چاہئے۔.

 

کلب کی شراکت کردہ معلومات
معلومات کی قسم جن کے ساتھ  شئیر کی جاتی ہیں

کلب کا نام، نمبر اور تاریخ بنیاد

عوام

اجلاس کا جدول

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

اجلاس کی جگہ

عوام

کلب کے افسران اور ان سے رابطے کی معلومات

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

فیس کا ڈھانچہ

نجی ، Agora Speakers International کے زیر نگرانی نہیں

کلب کے مالی معاملات

نجی ، Agora Speakers International کے زیر نگرانی نہیں

دورہ کرنے پر پابندیاں

عوام

تقریر کے مواد پر پابندیاں

عوام

کلب کی رابطہ معلومات

عوام

انعامات اور بیجز

عوام

کلب کی زبانیں

عوام

   

 

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری

کارپوریٹ  کلبوں کو ہمارے پروگرام کو اپنی مخصوص ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کے معاملے میں کافی زیادہ خود مختاری حاصل ہے۔ اگر درخواست کی جاتی ہے تو ہم خاص ان کی دلچسپی کے موضوعات سے موافق تعلیمی پروگرام، اور کتابچے جو ہمارے تربیتی موضوعات کو تنظیم کو درکار عنوانات سے ساتھ جوڑتے ہیں، فراہم کرسکتے ہیں۔

 

کارپوریٹ  کلبوں میں ہونے والے اجلاسوں میں ایسے حصے شامل ہوسکتے ہیں جن کی نہ تو پیمائش وقت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کی تشخیص کی جاتی ہے (حالانکہ ہم اس کی سفارش نہیں کرتے)۔

 

تقاریر کے معاملے میں کارپوریٹ  کلبوں کو میزبان تنظیم کے کاروباری اہداف سے بہتر مطابقت کے لئے تقریری مواد پر زیادہ پابندیاں عائد کرنے کی اجازت ہے۔ ان پر سرگرمیوں، تقاریر یا فرائض منصبی کو معیاری فہرست سے منتخب کرنے کی کوئی شرائط نہیں ۔

 

مزید برآں کارپوریٹ  کلب اپنے تعلیمی سال کا، مختلف سرگرمیوں کے لیےکم از کم سالانہ تعداد پورا کرنے کی شرط کے بغیر، جیسا وہ مناسب سمجھیں انتظام کے لئے آزاد ہیں (مثلاً کسی کارپوریٹ  کلب کو سال بھر کوئی مباحثہ یا تعلیمی کانفرنس کرانے کی ضرورت نہیں، اگر وہ ایسا ضروری نہیں سمجھتے)۔

 

آخری بات یہ ہے کہ کارپوریٹ  کلبوں کو اپنے تمام افسران کو ارکان کے ذریعہ منتخب کرانے کی ضرورت نہیں۔ کچھ افسران کا انتخاب بھی اختیاری ہوتا ہے۔

  • کمیونٹی قیادت کا نائب صدر
  • خزانچی
  • کمیونٹی کا مُنتظم 

Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:55 CEST by agora.